ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکول سواریاں چلانے والے شرابی ڈرائیوروں کے خلاف مہم

اسکول سواریاں چلانے والے شرابی ڈرائیوروں کے خلاف مہم

Thu, 01 Sep 2016 14:12:46    S.O. News Service

بنگلورو:31؍اگست(ایس او نیوز) شراب کے نشہ میں اسکول وین چلانے کے معاملات سامنے آنے کے بعد شہر کی ٹریفک پولیس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے شراب پی کر اسکول سواریوں کو چلانے کا پتا لگاکر ایسے ڈرائیورس کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔ بیٹ رائن پورہ، ایرپورٹ اور دیونہلی کی ٹریفک پولیس تھانوں کی حدود میں شراب کے نشہ میں اسکول سواریوں کو چلانے کاپتا لگاکر پولیس اہلکاروں نے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔ گزشتہ 3؍ دنوں سے جاری اس خصوصی مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے 2900؍ سے زائد اسکول سواریوں کو روک کر جانچ کی اور شراب کے نشہ میں گاڑیاں چلانے کا پتا لگاکر ڈرائیورس اور متعلقہ اسکولس کے خلاف معاملات درج کئے۔ شراب کے نشے میں سواری چلارہے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے بیٹ رائن پورہ پولیس نے اسکول وین کو ضبط کرلینے کا واقعہ ناگربھاوی سرکل پر پیش آیا۔ گرفتارشدہ ڈرائیور کی شناخت بیٹے گوڈا(43) کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے اسکول وین کو اپنے قبضہ میں لے کر اس پر سوار طلباء کو دوسری سواری کے ذریعہ اسکول پہنچایا۔ اسکول سواریوں کے قوانین کے خلاف سواریوں کو چلانے کا پتالگاکر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران نے اپنی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ کارروائی کو جاری رکھا ہے۔ صبح 7:45؍بجے سے ہی ٹریفک پولیس اہلکار اس خصوصی مہم میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ایس گریش نے بتایاکہ انہیں کئی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اسکول گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیورس نشہ کی حالت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو سنجیدگی سے لے کر خصوصی مہم شروع کی ہے جس سے انہیں بھی پتا چلاہے کہ جو شکایات ملی تھیں وہ صحیح ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس اس کارروائی کو مزید چند دنوں تک جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں اسکول سواریوں کو روک کر جانچ کرتے ہوئے شراب کے نشہ میں سواریوں کو چلانے کا پتالگائیں گے۔ گریش نے بتایاکہ گرفتار شدہ بیٹے گوڈا گزشتہ 5؍برسوں سے نجی اسکول کے بچوں کو لانے اور لے جانے کا کام کررہاہے جو سواری بیٹے گوڈا چلارہاہے اس کا تعلق اسکول انتظامیہ سے نہیں ہے وہ اپنے طورپر 5؍ اسکولوں کے طلباء کو ہردن لانے اور لے جانے کا کام کررہاہے۔ اس لئے ایسے اسکولوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ جیون بیمہ نگر علاقہ کے کیندرالیہ اسکول کے ڈرائیور منجوناتھ (35) نے اسکول بس میں 10سے زائد افراد کو لے جارہاتھاکہ اولڈ ایر پورٹ روڈ پر پولیس جانچ کے دوران اس سے بچنے کی کوشش میں آگے جارہی ایک کار کوٹکر ماردی۔ منجوناتھ کو حراست میں لے کر ایچ اے ایل پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔


Share: